کراچی(آن لائن)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں10کروڑ72لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر بھی 17ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر16ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 24فروری کو ختم ہونے والے
ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر21ارب82کروڑ26لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر17کروڑ70لاکھ ڈالرز کمی سے16ارب85کروڑ8لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6کروڑ98لاکھ ڈالرز اضافے سے 4ارب97کروڑ18لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے