بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس گزاروں کوجعلی اور وائرس زدہ ای میلز ایف بی آر نے الرٹ جاری کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کو ٹیکس گزاروں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں ای میلز بھیجی جارہی ہیں جن میں منسلک شدہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا حوالہ دیاگیا ہے تا کہ ٹیکس گزار لسٹ میں سے اپنا نام تلاش کر لیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اس

حوالے سے ایک بیان میں ایف بی آر نے ایسی کسی بھی ای میلز کے بھیجے جانے سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز [email protected] ای میل ایڈریس سے بھیجی جار ہی ہیں۔ ان جعلی ای میلز میں ٹیکس گزاروں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس ڈیفالٹر ز لسٹ تفصیلات کا معائنہ کر لیں۔ اسی طرح کی کچھ مزید جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں جس میں ٹیکس گزاروں کو ڈیفالٹرز لسٹ کھولنے کے لئے پاس ورڈ بھی بھیجا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز وائرس زدہ ہیں۔ ان جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے اہم معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں اور فوراʼʼ متعلقہ اتھاریٹیز کو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔ ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو ایسی جعلی ای میلز سے نمٹنے کے لئے راہ نمائی بھی فراہم کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…