بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

کریم نے اپنے کرائے بڑھا دیئے

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’کریم‘ نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں اپنے کرائے بڑھا دیئے۔ کریم نے فوری طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے کرایوں میں اضافہ کیا ہے۔ کریم کی جانب سے یہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا۔ کریم کی جانب سے چند دن قبل اپنے صارفین کو بھیجی گئی

ای میل میں آگاہ کیا گیا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ان کے ڈرائیورز کو کاروبار کو جاری رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکی کا کریم بائیک کا منفرد سفر کریم کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ان کے ڈرائیورز بلاواسطہ یا بلواسطہ متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے اپنے اس فیصلے کو صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا سبب بھی قرار دیا۔ اگرچہ ای میل میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کرایوں میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، تاہم مجموعی طور پر کریم کی تمام سروسز پر 20 سے 50 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایو میں اضافے کے بعد ’کریم گو‘ کا اسلام آباد کا بنیادی کرایہ 85 روپے، جب کہ لاہور اور کراچی کا75 روپے کردیا گیا، اسی طرح ’گو‘ کے دیگر کرایہ جات میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے مزید 5 شہروں میں کریم سروس کا آغاز اسی طرح ’کریم بزنس‘ کا اسلام آباد کا بنیادی کرایہ بڑھا کر 160 روپے، جب کہ کراچی کا بھی 160 اور لاہور کا 200 روپے کردیا گیا، اسی طرح ’بزنس‘ کے دیگر کرایہ جات میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ ’کریم ٹیکسی‘ کا اسلام آباد کا بنیادی کرایہ بڑھا کر 35 روپے کرکے اس کے دیگر کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، دارالحکومت میں

’کریم بائیک‘ کا ابتدائی کرایہ 30 روپے کردیا گیا۔ لاہور میں ’کریم بائیک‘ کا بنیادی کرایہ بڑھا کر 25 روپے، جب کہ ’کریم تیز‘ کا کرایہ بڑھا کر 15 روپے کردیا گیا، ان دونوں سروسز کے دیگر کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کریم سروس کو پانچ سال مکمل کراچی میں ’کریم بائیک‘ کا بنیادی کرایہ 30 روپے، جب کہ ’کریم تیز‘ کا کرایہ 15 روپے کرکے ان دونوں سروسز کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ’کریم‘ کو پاکستان میں چھٹا سال ہے، مشرقی وسطیٰ کی کمپنی نے پاکستان میں 2012 سے اپنی سروس کی شروعات کی، یہ کمپنی دنیا کے 13 ممالک میں سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ کریم سروس کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر 5 بڑے شہروں میں بھی سروس فراہم کرتی ہے۔ جولائی 2017 تک ملک بھر میں کریم ڈرائیورز کی تعداد ڈھائی لاکھ تک پہنچ چکی تھی، جس میں یقینا اب مزید اضافہ ہوچکا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…