اسلام آباد(آن لائن) ملکی تاریخ میں مہنگی ترین پن بجلی پیدا کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔نجی کمپنی نے کوہالہ پن بجلی منصوبے کیلئے نیپرا سے دس روپے دو پیسے فی یونٹ پیشگی ٹیرف مانگ لیا۔نیپرا کے مطابق نجی کمپنی نے پیشگی ٹیرف کی درخواست دی ہے جو کہ گیارہ سو چوبیس میگاواٹ پن بجلی منصوبے کیلئے مانگا گیا ہے۔ منصوبہ آزاد کشمیر
کے دارالحکومت مظفر آباد کے قریب برسالہ کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا جس پر ایک سو اناسی ارب روپے لاگت آئے گی۔نیپرا نے پیشگی ٹیرف منظور کر لیا تو یہ ملک میں پن بجلی کا مہنگا ترین پاور پلانٹ ہو گا۔ نیپرا نے وزارت توانائی،عوام اور فریقین سے آرا طلب کرلی ہیں جس کے بعد ٹیرف کی حتمی منظوری دی جائے گی۔