اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوششیں رنگ لے آئیں ، مالی 2016 میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ۔ معیشت کو دستاویزی کرنے اور زیادہ سے زیادہ عوام کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہر ممکن کوشش کرنے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ حد تک کامیاب ہوگئے ۔ایف بی آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 16-2015 میں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ،
جبکہ مالی سال 15-2014 میں 12 لاکھ 10 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرایا تھا ۔ معاشی ماہرین کے مطابق بھاری جرمانوں اور آڈٹ سے بچنے کی خاطر عوام ٹیکس نیٹ میں آرہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکس فائلرز کو پراپرٹی ، گاڑیوں ، بینکوں سے نقد رقم نکالنے اور پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں نان فائلرز کے مقابلے میں فائلرز کو کافی حد تک ریلف دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عوام ٹیکس فائلر کی فہرست میں آنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔