بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بجلی کا بحران بہت جلد مکمل ختم،کیا ہونیوالاہے؟چین کے سفیر نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنادی

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 11ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا‘ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا‘ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا‘ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا‘ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے‘ عالمی مالیاتی

اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا ‘ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پیر کو سی پیک ایکسی لینسی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سن وی ڈونگ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں تیزی سے پیش رفت ہوئی۔ احسن اقبال کی ٹیم نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے لئے کام کیا۔ ہم نے چین کی ترقی کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کیا۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کے توانائی منصوبے مکمل ہونے سے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا۔ ایکسی لینسی سینٹر کے قیام پر تمام دوستوں کو مبارک دیتا ہوں۔ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات نے سی پیک کو عملی جامہ پہنایا ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…