بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے گندم کی قیمت 4600روپے من کردی، آٹا پھر مہنگاہونے کا خدشہ

datetime 11  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی امداد ی قیمت 3900روپے ہونے سے اوپن مارکیٹ مین گندم کی قیمت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے 4600روپے من کردی آٹا پھر مہنگاہونے کا خدشہ، فلور ملزمافیا کی ملی بھگت سے چکی مالکان سرکاری گندم کا کوٹہ جاری نہ ہوسکا، محکمہ خوراک نے چکی مالکان کے چکرلگوانہ شروع کردیئے۔

شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المباک میں آٹا فری دینے کی بجائے ملک بھر میں مزیدسستا کردیا جائے توبہترہوگا تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب میں حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 3900روپے فی من کرنے سے منافع خوروں اور ذخیرہ اندازوں نے گندم کی قیمت میں اضافہ کرکے بلیک میں فروخت شروع کردی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم 4500روپے 4600روپے من ہوگی ہے چکی مالکان کا الزام ہے گندم کا روزانہ ریٹ فلورملزمالکان کی ملی بھگت سے جاری ہوتاہے گندم کی قیمتوںمیں اضافے کے بعد آٹے کی قیمتوں اضافہ اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا جبکہ حکومت پنجاب فلور ملز کو 26ہزار ٹن گندم روزانہ سستے آٹے کیلئے فراہم کررہے جوکہ 2300روپے من کی حساب دی جاتی ہے جبکہ حکومت پنجاب، فلوملز مافیا اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں نے یہ ہی گندم کسانوں سے 1950روپے فی من کے حساب سے خریدی پنجاب بھر گندم کی نئی فصل آنے سے پہلے ہی فلورمنافع خوروں اور ذخیراندازوں نے پرانی گندم دوگناہ میں ریٹ پرفروخت شروع کردی ہے اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں فلور ملزمالکان اور چکی مالکان پہلے ہی آٹا مہنگے داموں فروخت کررہے ۔

حکومت پنجاب کمرشل آٹاکی قیمت مقرر کرنے بری ناکام ہے جبکہ دوسر ی حکومت پنجاب چکیوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ 6مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا مگر محکمہ خوراک نے ابھی ہوم ورک ہی مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے فیصل آباد 300سے زائد چکیوںسمیت پنجاب بھر کی چکیوں کو سرکاری ریٹ پر گندم فراہم نہیں کی جارہی ۔

اس سلسلہ میں چکی مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اعلان کردیا مگر ڈسٹرکٹ محکمہ خوراک فلور ملزمافیا سے سازباز ہے جس کی وجہ سے کوٹہ جاری نہیں ہورہاہے اس لئے ہم مہنگی گندم خرید کر مہنگا آٹا فروخت کرنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے منافع خوروںچکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

حاجی اصغر،لالہ دلدار حسین،عبدالغفور بٹ،حسین حیدر انصار ی،ملک مصطفی،ملک اشرف سمیت دیگر شہریوں اور تاجروں نے حالیہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے رمضان المبارک میں غریبوں میں فری آٹے تقسیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ فری آٹے کی بجائے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی جائے تو زیادہ بہتر ہے مستحق افراد کے ساتھ دیگر مہنگائی تنگ افراد کو ریلیف ملے گا اور اس سے مثبت نتائج سامنے آئیںگے جبکہ فری آٹے سکیم سے کرپشن ہونے کا خدشہ ہے اور رمضان المبارک میں فری آٹے کے حصول کیلئے جگہ جگہ لمبی قطاریں ہی لگے گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…