کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانےکے لئے قرارداد جمع کرادی۔پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو نگرانی سونپی جائے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے مطابق شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرزاہلکاروں کی تعیناتی ضروی ہے۔سیکریٹری اسمبلی کےپاس قرارداد جمع کروانے کےبعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے بےقاعدگیوں اور انتخابات کے دوران تصادم کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیماضیاءنے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کا مطالبہ دہرایا۔تحریک انصاف نے قرارداد کی حمایت کے لیے دوسری جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔