پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے حساس ادارے کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

datetime 28  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے حساس ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بابورام ڈے نامی یہ

شخص ڈی آر ڈی او کی ریاست اوڑیسا کے ضلع باسل پور میں واقع ساحلی شہر چاندی پور میں واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)پر بطور سینئر ٹیکنیکل آفیسر کام کرتا تھا، جسے ریاست اوڑیسا کی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا ہے۔حالیہ دنوں ٹیسٹ رینج کی کچھ حساس تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو کر منظرعام پر آئی تھیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ کام بابو رام ڈے کا ہے۔ آئی جی ایسٹرن رینج ہمانشو کمار لال نے بتایا کہ بابو رام ڈے کو پاکستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔بابو رام کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون نے اپنی محبت کے جال میں پھنساکر راز حاصل کیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…