ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

برسوں بعد پہلی مرتبہ ملکی ترسیلات 2 ارب ڈالرز سے کم ہو گئیں

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ملکی ترسیلات برسوں بعد دو ارب ڈالرز سے کم ہو گئیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر جنوری میں مسلسل پانچویں مہینے کمی کے ساتھ 1.9 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق

اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں یہ کمی گزشتہ برس جنوری کے 2.2 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13.1 فیصد کے برابر ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ان میں 9.8 فیصد کمی ہوئی ہے اسی طرح دسمبر میں ترسیلات زر 2.1 ارب ڈالر تک تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں جو کہ 40 کروڑ 47 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ برطانیہ سے 33 کروڑ 4 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 26 کروڑ 92 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 21 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔اسی طرح بحرین، کویت، قطر اور عمان سے 24 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز جبکہ یورپین ممالک سے 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالرز ترسیلات موصول ہوئیں۔ اس سے قبل مئی 2020 میں ترسیلات زر ایک ارب 86 کروڑ ڈالر تھی۔ ماہرین نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ترسیلات زر میں کمی کی اہم وجہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی طور پر کم شرح کو قرار دیا ہے جس کے نتیجے میں بلیک مارکیٹ کا رجحان پیدا ہوا جس نے ترسیلات زر کو اپنی طرف راغب کرنا شروع کر دیا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے بعد حکومت نے 26 جنوری کو ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ سے مصنوعی قیمت ختم کی تھی جہاں ماہرین نے اسے بہت ضروری ایڈجسٹمنٹ قرار دیا تھا۔حکومت کی طرف سے ڈالر کی مصنوعی قیمت ختم کرنے کے اقدام کے بعد سرکاری سطح پر اور بلیک مارکیٹ کے درمیان ڈالر کے ریٹ کا فرق کم ہونے لگا

جس کے لیے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس کے نتیجے میں ایک بار پھر سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر آئیں گی۔اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ فہد رؤف نے رواں برس جنوری کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ڈالر کی بلیک مارکیٹ سے ترسیلات زر متاثر ہوئی ہیں لیکن یہ اب بھی انٹربینک اور بلیک مارکیٹ کے درمیان بہت زیادہ فرق کے پیش نظر کوئی زیادہ خراب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری سے ترسیلات زر میں بہتری کی توقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…