اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی سی ایل اور یوفون نے ترکی اور شام کے لیے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی۔ بین الاقوامی کالز سے صارفین اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مفت رابطہ کرسکیں گے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ ترکی اور شام میں انسانی المیے پر سخت رنجیدہ ہے، امن اور ہنگامی صورتحال میں صارفین کی مدد ہمارا فریضہ ہے۔ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پیاروں کی خیریت سے باخبر رکھنا ہے۔