منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

23 جنوری کو بجلی بریک ڈاؤن کیسے ہوا؟ این ٹی ڈی سی نے رپورٹ جمع کرادی

datetime 26  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے 23 جنوری کو ملک میں ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن کے معاملے پر اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاور ڈویژن کو جمع کرادی۔

این ٹی ڈی سی کی جانب پاور ڈویژن کو جمع کرائی جانیوالی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ پیدا ہوا جس وجہ سے 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائنزپرٹرپنگ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیاجس سے 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا، بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہرٹز تھی جو اچانک بڑھ کر 57 میگا ہرٹز تک پہنچ گئی، فریکوئنسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیرمتوازن ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، تربیلا، منگلا اور وارسک سے بجلی بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیاا ور شام 5 بجے بجلی کیلئے منگلا کا سسٹم اسکروٹنائز کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…