بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

اب یوٹیوب شارٹس سے تمام پاکستانی پیسے کما سکتے ہیں

datetime 10  جنوری‬‮  2023 |

نیویارک (این این آئی)دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی لوگ بھی فروری 2023 سے یوٹیوب شارٹس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے یوٹیوب شارٹس کی

مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا اور اب یوٹیوب نے اس سے پیسے کمانے کے فیچر کو بھی شروع کردیا۔یوٹیوب کی جانب سے جاری مکمل پالیسی کے مطابق یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو ویب سائٹ کے ضوابط کو تسلیم کرنا پڑے گا اور اس سے 18 سال سے کم عمر کانٹینٹ کریئیٹرز کو اپنے والدین کو بھی رضامندی کے ضوابط میں شامل کرنا پڑے گا۔یعنی وہ کانٹینٹ کریئیٹرز جن کی عمر 18 سال سے کم ہے، انہیں یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے کیلئے اپنے والدین سے رضامندی کروانی ہوگی اور ان ہی کی اکاونٹ تفصیلات شامل کرنی ہوں گی۔یوٹیوب کے مطابق شارٹس ویڈیوز کے ذریعے کانٹینٹ کریئیٹرز کو اشتہارات چلانے کی مد میں پیسے دیے جائیں گے۔یعنی یوٹیوب شارٹس پر اشتہارات چلیں گے اور اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا 45 فیصد کانٹینٹ کریئیٹرز کو فراہم کیا جائے گا۔ویب سائٹ کے مطابق 10 لاکھ یوٹیوب شارٹس ویوز پر ایک کانٹینٹ کریئیٹرز کو 900 امریکی ڈالر تک کی رقم مل سکے گی، تاہم یہ رقم کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…