بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

آکسیجن ماسک لگائے شہبازگِل کو ایمبولینس میں عدالت پہنچا دیا گیا، فردِ جرم کا امکان

datetime 6  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ماسک لگا کر ایمبولینس میں عدالت پہنچنے پر طبیعت بگڑ گئی۔اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد جج طاہر عباس سپرا نے کی۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس میں اسلام آباد کچہری پہنچے،

شہباز گِل کو ایمبولینس میں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے اور وہ بار بار کھانس رہے ہیں۔ ملزم عماد یوسف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ملیریا ہو گیا ہے، لہذا ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، ملزم عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔جج نے ریمارکس دئیے لگتا ہے باریاں لگی ہوئی ہیں، شہباز گِل ایمبولینس پر لاہور سے آگئے اور عماد یوسف کراچی سے نہیں آئے۔وکیل شہباز گل نے کہا کہ شہباز گل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ ٹائم آگے کیا جا رہا ہے۔شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ یہ بیمار آدمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرا دیتے ہیں، شہباز گل ایمبولینس سے نہیں اتر سکتے، انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے، جس پر عدالت نے شہباز گل کی ایمبولینس میں ہی حاضری لگا دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے ملزم عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کر دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…