جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اداکارائوں پر سنگین الزامات: ساتھی اداکارائیں حمایت میں سامنے آگئیں

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یوٹیوبر عادل راجا کی جانب سے اداکارائوں پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات بھی ساتھی اداکارائوں کی حمایت میں آگئیں اور انہوں نے بھی فنکاروں کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی۔عادل راجا نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ انہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ

پاکستان کی ٹاپ ماڈلز و اداکارائوں کو سابق اعلیٰ فوجی افسران اور سیاستدانوں کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارائوں کو جب سیاستدانوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا تو اس وقت ان کی نامناسب ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔انہوں نے کسی اداکارہ یا ماڈل کا واضح نام لیے بغیر ان کے ناموں کے ابتدائی انگریزی حروف بتائے تھے۔انہوں نے بتایا تھا کہ چار ٹاپ ماڈلز و اداکارائوں میں ایک ‘ایم کے’ (MK) دوسری ‘کے کے’ (KK) تیسری ‘ایم ایچ’ (MH) اور چوتھی ‘ایس اے’ (SA) ہیں۔اداکارائوں سے متعلق بات کرتے وقت عادل راجا کچھ پریشان ہوگئے تھے اور ان کی زبان بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ان کی جانب سے اداکارائوں پر الزامات لگانے کے بعد اداکارہ کبریٰ خان، سجل علی اور مہوش حیات نے انہیں کرارا جواب دیا تھا جب کہ کبریٰ خان نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔سجل علی، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی جانب سے عادل راجا کو جواب دیے جانے کے بعد دیگر شوبز شخصیات بھی ان کی حمایت میں آگئیں اور انہوں نے اداکارائوں کے خلاف مہم کی شدید مذمت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…