پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شوہر سے خلع ملنے پر خاتون کا ڈھول باجے سے جشن، تنازع کھڑا ہوگیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)ایک مصری خاتون نے شوہر سے خلع حاصل کرنے میں کامیابی پر ڈرم اور باجے بجا کر جشن منا ڈالا۔ خاتون کے اس رویے نے مصر میں بڑا تنازع کھڑا کردیا۔سماجی ویب سائٹس پر لوگوں نے ہرغدہ شہر میں ام سلیم نامی خاتون کی طرف سے اپنے شوہر کی

طلاق کے موقع پر منعقد کی گئی ایک پارٹی کی ویڈیو کووائرل کیا۔اس تقریب میں میں میونسپل ڈرم کی دھنوں پر گانا اور گھوڑوں کے ساتھ رقص شامل تھا۔ شوہر سے خلع کا حکم جاری ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ خاتون اس وقت مصر سے باہر مقیم ہے اور پارٹی کا انعقاد اس کے بھائی نے کیا تھا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر اس خاتون کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ بیوی کو ازدواجی اور خاندانی رشتے کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے تھا اور اپنے شوہر سے علیحدگی پر اس طرح کا جشن منانا کسی صورت مناسب نہیں تھا۔ دوسروں نے امکان ظاہر کیا کہ بیوی کو اپنے شوہر کی جانب سے انتہائی شدید قسم کے نفسیاتی درد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ طلاق کا دعوی دائر کرنے پر مجبور ہوئی۔ عدالتی فیصلے کے حصول پر اس نے جشن منایا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…