بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

فیفا ورلڈکپ،فرانس نے ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

دوحہ ( این این آئی) فرانس نے بھی فٹبال ریکارڈ بک کو الٹ پلٹ دیا، لگاتار دوسرے فائنل میں رسائی پانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی۔تفصیلات کے مطابق فرانس نے ورلڈکپ سیمی فائنل میں مراکش کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، اس طرح وہ لگاتار دوسرے فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی۔ اس اعزاز میں ٹیم نے اٹلی، برازیل، ویسٹ جرمنی،

ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کو جوائن کرلیا۔سب سے پہلے اٹلی کو 1934ء اور پھر 1938ء میں لگاتار 2فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، برازیل 1958ء اور 1962ء کا فائنل کھیل کر دوسری ٹیم بنی تھی، نیدرلینڈز نے 1974ء اور 1978ء کے فائنلز میں جگہ بنائی تھی، ویسٹ جرمنی نے 1982ئ، 1986ء اور 1990ء کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ارجنٹائن نے پہلے 1986ء اور 1990ء اس کے بعد 1994ء ، 1998اور 2002 ء میں فائنل کھیلا، اس کے بعد برازیل نے دوبارہ فہرست میں جگہ بنائی۔مجموعی طور پر ایسے 7مواقعوں میں سے صرف 2ٹیمیں ہی لگاتار دو مرتبہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہیں، ان میں اٹلی 1934اور 1938جبکہ برازیل 1958اور 1962 شامل ہیں۔نیدرلینڈز اور ویسٹ جرمنی لگاتار 2 فائنلز کھیلنے کے باوجود ٹائٹل سے محروم رہے، ویسٹ جرمنی نے 1990ء میں لگاتار تیسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز پانے کے بعد فتح بھی حاصل کی تھی، اس کے ساتھ وہ لگاتار 3 فائنلز کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بھی بنی۔اتوار کو فرانس گزشتہ 7 ورلڈکپ ایڈیشنز کا چوتھا فائنل کھیلے گا، پہلی بار ٹیم 1998ء میں فیصلہ کن معرکے میں پہنچی جب برازیل کو شکست دے کر ٹائٹل بھی جیتا تھا، اس کے بعد فرنچ ٹیم نے 2006ء کا بھی فائنل کھیلا مگر اسے پنالٹی شوٹ آٹس پر اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سال 2018ء میں فرانس نے اپنی تاریخ کا تیسرا فائنل کھیلا اور کروشیا کو مات دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا۔ اب اگر فرانس ارجنٹائن کو مات دے تو وہ 60برس کے دوران ٹائٹل کا دفاع کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…