بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لانے کی حکمت عملی غیر موثر

datetime 14  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ملکی معیشت اس وقت کس صورتحال سے دو چار ہے؟ اس کا اندازہ لگانے کے یوں تو بہت سی علامتیں ہیں مگر ایک نمایاں علامت ڈالر کی قیمت ہے جس کے اتار چڑھا ئونے کاروبار کا بھٹہ بٹھایا ہوا ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ڈالر کو 200 روپے سے نیچے لانے کی

حکمت عملی بھی غیر موثر ہوگئی ہے اور اس وقت ملک میں ڈالر ناپید ہونے سے دالوں سمیت دیگر ضروری اشیا کے ہزاروں کنٹینرز بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں۔اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ پر نظر رکھنے والے تاجر رہنما زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ڈالر کو کنٹرول کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے ڈالر کی ڈیمانڈ پوری کرنا تاہم ماہر معیشت ڈاکر قیصربنگالی کا خیال ہے کہ تجارتی خسارہ ختم کیے بغیر ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی مصنوعی ہوگی۔کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر زبیر موتی وال نے کہاکہ ڈالر کو نیچے لانے کے کچھ حربے بھی ہوتے ہیں جنہیں اسحاق ڈار اچھی طرح آزماتے ہیں۔ڈالر کی قدر سے متعلق اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ اس وقت ڈالر حقیقی سطح پر نہیں ہے لیکن وہ ڈالر کو نیچے لانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسمگلنگ کو قرار دیتے ہیں۔دوسری جانب ڈالر کی شدید قلت نے درآمدکنندگان کے بھی ہوش اڑا رکھے ہیں۔ ادویات، دالیں، گھی اور تیل جیسی بنیادی ضرورت کی اشیا بھی بندرگاہوں سے کلیئر نہیں ہورہی ہیں۔چیئرمین کراچی ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم نے کہا کہ کرنسی مارکیٹوں سے ڈالر غائب ہے جبکہ بلیک مارکیٹ میں اس کا ریٹ آسمان کو چھو رہا ہے۔ درآمدات رک جانے سے صنعتوں کا پہیہ رکتا نظر آرہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…