غیر جانبدارانہ سروے کے مطابق مہنگائی کی شرح 40فیصد سے تجاوز کر چکی

11  دسمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نام نہاد تجربہ کاروں نے آٹھ ماہ میں عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے ، امپورٹڈ ٹولے کو صرف تجربے کی بنیاد پر مسلط کیا گیا تھا

لیکن وہ تجربہ یہ تھا کہ کیسے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کرنا ہے،کیسے صنعتیں بند کرنی ہیں اور ملک کو کیسے دیوالیہ کرنا ہے۔اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایل این جی کی قلت سے عوام پر تقریباً 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ گیا ہے اس کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح جہاں پہنچ چکی ہے اس نے پانچ دہائیوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، حکومتی اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی شرح 30فیصد ہے جبکہ غیر جانبدار انہ سروے کے مطابق مہنگائی کی شرح 40فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور وفاق میں اتحادیوں کو نوازنے کے لئے درجن بھر مشیروں کو وزیر مملکت کا درجہ دیدیا گیا ہے ،آج پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے لیکن ان کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…