اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی معروف گلوکار اپنی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی زندگی کی بازی ہار گئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی بیوہ برائنڈا نے فیس بک پر ان کی موت کی خبر دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہمیں شادی کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کی بجائے میرے شوہر کو دفن کرنا پڑ رہا ہے ۔ امریکی گلوکار کے منیجر نے کہا ہے کہ مجھے انتہائی افسوس اور دکھ کیساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ جیک فلنٹ اب ہمارے درمیان نہیں رہے ۔ رپورٹس کے مطابق ان کیش ادی ہفتے کے روز ہوئی تاہم وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں ۔