منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،مریم اور نگزیب

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی لیگسی ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ’’ار۔ریلیونٹ‘‘ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی لیگسی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں ،اس ایجنڈے کے ذریعے ہم نے پاکستان کے اندر اور بیرونی دنیا پر ہماری قومی ترجیحات اور سوچ واضح کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں ،الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ اعلان نظام سے نکلنے کا کرتے ہیں اور اْسی نظام سے استیفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کوئی فیس سیونگ پی ٹی آئی کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام نے ان کا حقیقی فیس سے واقف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیکر ہائی کورٹ میں درخواستیں دینا، تنخواہیں، مراعات، گاڑیاں اور گھر واپس نہ کرنا ۔ انہوں نے کہاکہ حالات بدل گئے تاہم ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…