جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ن لیگ نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی) مریدکے سے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ارشد ورک نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلا ن کردیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایم پی اے پیر اشرف رسول کے ہمراہ چوہدری ارشد ورک اور انکے بھتیجے چوہدری انعام اللہ ورک

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان کی سیاسی کی ایک ایسی حقیقت ہے جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکتی کیونکہ پاکستان میں عوام نے جتنی خوشحالی اور ترقی دیکھی آج تک دیکھنے کو نہیں ملی۔ایٹمی پاکستان کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھی سڑکوں کے جال بچھائے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئی صنعتوں اور کاروبار کا پہیا چلایا گیا۔اسٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑے عمران نیازی نے پاکستان کی سیاست معیشت اور خوشحالی کو تباہ کرکے رکھ دیا کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں رہا،اس نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے قوم ووٹ کی طاقت سے اس سے انتقام لے گی۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں قوم ان کا تاریخی استقبال کرے گی اور نیازی انشااللہ دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں عمران نیازی کے نفرت کے بیانئے کو دفن کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…