اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

توہین عدالت پر عمران کو سزا ہوجاتی ہے توکتنے سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے،ماہر قانون نے سابق وزیراعظم کو بری خبرسنا دی

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این ان آئی)ماہر قانون و جسٹس(ر)شائق عثمانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی میں  عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شائق عثمانی نے کہاکہ صورتحال عام توہین عدالت کیس

سے مختلف ہے کیونکہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا کہ ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آپ کے خلاف فیصلہ ہو تو آپ اس پر تنقید کرسکتے ہیں، جج پر نہیں، جج کے فیصلے پر تنقید کرسکتے ہیں جج پر تنقید نہیں کرسکتے، غلطی میں کیا، جوش میں کیا جو بھی کیا غلط کام کیا۔ماہرقانون نے کہاکہ عمران خان کو اس کیس میں معافی ملنا بہت مشکل ہے، اگر عدالت سمجھتی ہے کہ توہین عدالت کی ہے تو 6ماہ کی سزا ہوسکتی ہے، اگر عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان خطرے میں نظر آرہے ہیں، جوش میں آکر غلطی کرچکے ہیں، جوشیلے آدمی ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملے کا نوٹس لیا اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا جبکہ لارجربینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی (آج) سماعت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…