جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آپ اے آر وائی کو دبا بھی دیں، سوشل میڈیا کو تو کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان بھی بول پڑے

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش کی جارہی ہے ، مجھے ناک آئوٹ کرنے کے لیے یہ توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ کیس چلا رہے ہیں ، ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، ایک نجی ٹی وی چینل پر پابندی لگادی ، پلان یہ ہے کہ جو میری آواز ہے اسے بند کیا جائے۔

مخالف چینلز پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ پراپیگنڈے کے بعد بین آ جائے اور ڈیل کی جائے کہ اگر عمران خان سے بین ہٹاتے ہیں تو نواز شریف جو نااہل ہوا ہوا ہے وہ بین بھی ہٹا دیں، یہ اتنا خوفناک پلان ہے کہ اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا یہ کوئی سوچ نہیں رہا، نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کا میرے خلاف توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس سے موازنہ کر رہے ہیں اور کسی قسم کی ڈیل کروا رہے ہیں، میں کسی ڈیل کا حصہ نہ بنا نہ بن سکتا ہوں ،یہ ڈیل پاکستان کی تباہی ہے یہ این آر او کی ایک قسم ہے ، یہ نواز شریف کو این آر او ٹو دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،میں اپنا مکمل لائحہ عمل آج کے جلسے میں بتائوں گا۔ اگر شہباز گل نے کچھ کہہ دیا اور اس میں ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، اس پر نجی ٹی وی چینل کے خلاف کیسے ایکشن لے لیا، نیوز ایڈیٹر کو کیسے اٹھا لیا؟زوم کانفرنس میں صحافیوں اور فنکاروں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، اے آر وائی پر سختی کر دی۔

اگر شہباز گل کوئی بات کہہ گیا ہے تو چینل کا کیا قصور ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ نجی ٹی وی کا منہ بند کیا جائے اور دیگر چینلز کو ڈرایا جائے۔آپ اے آر وائی کو دبا بھی دیں، سوشل میڈیا کو توکوئی نہیں روک سکتا ،عمران خان نے کہا کہ 17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی جیتی جس کے بعد یہ گھبرا گئے اور اب یہ اپنے پلان سی پر چلے گئے ہیں۔ اس وقت تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ناک آئوٹ کرنے کے لیے توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ کیس چلا رہے ہیں۔ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، اے آر وائی کو بین کر دیا۔ پلان یہ ہے کہ جو میری آواز ہے اسے بند کیا جائے۔ مخالف چینلز پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پراپیگنڈے کے بعد بین آ جائے اور ڈیل کی جائے کہ اگر عمران خان سے بین ہٹاتے ہیں تو نواز شریف جو نااہل ہوا ہوا ہے وہ بین بھی ہٹا دیں۔

یہ اتنا خوفناک پلان ہے کہ اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا یہ کوئی سوچ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کا میرے خلاف توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس سے موازنہ کر رہے ہیں اور کسی قسم کی ڈیل کروا رہے ہیں۔ میں کسی ڈیل کا حصہ نہ بنا نہ بن سکتا ہوں۔ یہ ڈیل پاکستان کی تباہی ہے یہ این آر او کی ایک قسم ہے۔ یہ نواز شریف کو این آر او ٹو دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنا مکمل لائحہ عمل آ ج لاہور کے جلسے میں بتاں گا۔ لیکن آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جو سازش چل رہی ہے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ مجھے راستے سے ہٹایا جائے لیکن اصل میں ملک کو وہاں دھکیل رہے ہیں جہاں دشمن چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…