پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

محکمہ خوراک کے کرپٹ افسران بارشوں پر خوش ،اربوں کی کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری گندم بارش کی نذر کردی گئی

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن چھپانے کیلئے سرکاری گندم بارش کی نذر کردی گئی ، محکمہ خوراک کے کرپٹ افسران بارشوں پر خوش ، اسے جواز بنا کر اپنی کرپشن کے معاملات چھپالیں گے ، صوبہ سندھ میں کھلے آسمان تلے پڑھی اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم خراب ، گندم نے گولے گولے کی شکل اختیار کرلی اور اس سے بو آرہی ہے،جو

انسانوں کے خوراک کے قابل نہیں کی رہی ،کراچی کے گوداموں میں رکھی گندم کی بھی بڑی مقدار بارش کی نظر ہوگئی ہے،روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع خبر کے مطابق محکمہ خوراک ہر سال گندم کی خریداری کے وقت کرائے پر گودام حاصل کرکے اس میں محفوظ کرتا تھا،لیکن اس سال کی خریداری میں اربوں کی کرپشن ہے،اس کرپشن کو چھپانے کے لئے دانستہ طور پر گندم کے کھلے آسمان تلے رکھا تھا،جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب بارشوں کی پیش گوئی پہلے کردی گئی تھی ،اس کے باوجود محکمہ خوراک کو اربوں روپے مالیت کی گندم کو محفوظ بنانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی،محکمہ خوراک کے کرپٹ افسران بارشوں کے ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں،کیونکہ اپنی کرپشن کے معاملات بارش کا جواز بنا کر ختم کرالیں گے،اس کے علاوہ محکمہ کے ضلعی افسران گندم کے خریداری کے ہدف کو پورا ظاہر کرنے کے لئے ایک بوری کو دو بوری میں تقسیم کررہے ہیں اور بوری میں گندم کی جگہ پتھر اور مٹی ڈال کر بوری کا وزن پورا کررہے ہیں۔

محکمہ خوراک کا مارچ سے گندم کی خریداری کا سیزن شروع ہوتا ہے،اور اس سال گندم کی خریداری میں میگا کرپشن کی اطلاعات ہیں ،حیرت کی بات ہے کہ اس سال گندم کی خریداری کے سیزن میں کرپشن کی اس مہم میں محکمہ اینٹی کرپشن،نیب اور ضلعی انتظامیہ بھی ملوث پائی گئی ہے،جبکہ گندم کی خریداری کے لئے محکمہ نے چن چن کر کرپٹ افسران کوبہترین خریداری کے مراکز پر تقررکروایا ہے۔

وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کئی دفعہ کرپشن کی انکوائری کے احکامات دئیے ،لیکن تاحال گندم کی خریداری کے میگا کرپشن کی تحقیقات نہیں ہوئی،بارشوں کا فائدہ اٹھا کر کرپٹ افسران گندم کی قلت کیلئے بارش کا جواز بنائیں گے،اس سلسلے میں محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر فوڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فوں اٹینڈ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…