پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

حکومت اور اتحادیوں کو ٹف ٹائم دینا شروع ،عمران خان کا ملکی سیاسی تاریخ کا بڑا اعلان

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑ ونگا ، آئندہ بھی جن سیٹوں پر انتخابات کرائے گئے پچھلی نشستیں چھوڑ کر انتخابات میں حصہ لوں گا، عام انتخابات 2022میں ہی ہوں گے، حکومت اس سال انتخابات پر تیار تھی، پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد گھبرا گئے، فوج کے اندر سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف لگانا چاہیے۔

صحافیوں و اینکرپرسنزسے گفتگو کرتے ہوئے عمراان خان کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل نہیں کیاجا سکتا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کہیں اور سے دیا گیا، فنڈنگ ریزنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی تو لوگ مافیا سے فنڈ لیں گے۔انہوں نے کہا میرے لیے پنجاب حکومت نہیں الیکشن اہم ہیں، کتنا بڑا ظلم ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر ملک رکا ہوا ہے۔ فوج کے اندر سب سے بہتر افسر کو آرمی چیف لگانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آئے گا کیونکہ اس کا پلان خراب ہوگیا ہے۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دور اقتدار میں 2 بڑی غلطیاں ہوئی پہلی ابھی نہیں بتاؤں گا دوسری غلطی یہ تھی کہ سکندر سلطان کو چیف الیکشن کمشنر بنایا۔ عمران خان نے کہا کہ دلوں میں بسنے والے لیڈر کو ختم نہیں کر سکتے بھٹو کو پھانسی کے باوجود کوئی ختم نہیں کر سکا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں 2 غیرملکی حکومتوں نے فنڈنگ کی پیشکش کی جو ٹھکرادی۔عمران خان نے 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن رواں سال ہوں گے یہ لوگ مجھے سنگل آؤٹ کرنا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں مجھے نااہل کرالیں گے لیکن میں ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے میں موجودہ حکمرانوں کا ہر میدان میں مقابلہ کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…