اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم افراد قتل کے ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس قتل کے ملزم کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ کرپاروڈ پر 3 نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس حراست میں ملزم کو چھڑا کرفرار ہوگئے جبکہ ملزمان گرفتار ملزم کو ہتھکڑی سمیت چھڑا کر لے گئے۔