منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عامر خان ٹوئنکل کھنہ کی تحریروں کے دلدادہ نکلے

datetime 25  اگست‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کافی عرصے سے اداکاری کو خیرباد کہہ کر قلم سے رشتہ جوڑ رکھا ہے۔راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کا فلمی کیریئر قدرے مختصر رہا اور اکشے کمار کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ایک طرح سے فلم نگری میں کام چھوڑ دیا لیکن انہوں نے اپنے ایک اور شعبے کا انتخاب کیا اور وہ تھا لکھنے کا میدان۔پہلے پہل تو ٹوئنکل نے کالم لکھنا شروع کیا لیکن حال ہی میں ان کی پہلی کتاب” مسز فنی بونز ”آئی ہے جس کی تقریب رونمائی میں عامر خان اور کرن جوہر موجود تھے۔عامر خان نے اس موقع پر کہا کہ جب میں نے ان کے مضامین پڑھنے شروع کیے تو وہ مجھے بہت اچھے لگے، انہوں نے مجھے ہنسایا اور میں ان کی قوت متخلیہ اور ادراک کاقائل ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مزاحیہ ہونا اور چیزوں کے بارے میں مخصوص حسیت رکھنا ایک بات ہے لیکن ان کو کاغذ پر اتار دینا اور قلمبند کرنا آسان نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…