اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مرمت کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے دہلی پہنچ گیا

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)دہلی سے دبئی جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی نجی ایئر لائن کا طیارہ مرمت کے بعد دہلی پہنچ گیا۔بھارت کی ہوائی کمپنی اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 11 کے زیرِ استعمال بوئنگ 737 میکس 8 طیارے می

ں گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود میں رحیم یار خان کے قریب فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی،ہنگامی صورتِ حال میں پائلٹ کے رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی لینڈ کرنے کی اجازت دی۔منگل کی صبح سوا 9 بجے اس پرواز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا تاہم فوری طور پر نقص دور نہ ہونے کے باعث 4 گھنٹے بعد 132 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرانزٹ لائونج منتقل کر دیا گیا تھا۔مسافروں کو عملے کے 12 ارکان سمیت ممبئی سے آنے والی متبادل پرواز کے ذریعے کراچی میں 12 گھنٹے قیام کے بعد دبئی روانہ کیا گیا،بدھ کی صبح 3 بجے پی آئی اے کے انجینئرز نے بھارتی طیارے کا نقص دور کر دیا۔یہ طیارہ پرواز SGـ9922 کے طور پر کراچی سے صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ٹیک آف کر گیا اور صبح 5 بج کر 35 منٹ پر دہلی لینڈ کر گیا۔بوئنگ طیارہ محض 3 سال پرانا ہے، جس نے دسمبر 2018ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…