اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

2ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی گئی، لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا، عمران خان

datetime 15  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لٹیروں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کر دیا گیا، 2ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی گئی جو ہم نے ساڑھے 3سال میں نہیں کی،سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، عوام مہنگائی

کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں، اس بار کال دوں تو عوام کو تیاری کے ساتھ نکلنا ہے۔بدھ کو سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک اپنی حقیقی آزادی کیلئے بڑی اہم جدوجہد کر رہا ہے،30 سال تک ملک لوٹنے والوں کو امریکی سازش کے تحت مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں، ہمیں ہمارے پر امن احتجاج کے جمہوری حق سے روکنے کی کوشش کی گئی، 25 مئی کو ہمارے کارکنان پر ظلم کیا گیا۔لانگ مارچ کے دوران پولیس پر تشدد کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کسی مارشل لامیں بھی پولیس،رینجرز کو شیلنگ کرتے نہیں دیکھا، مشرف کے مارشل لاکے دوران جیل گیا اس دور میں بھی ایسا ظلم نہیں دیکھا، ان کو ڈر تھا کہ عوام سڑکوں پر نکل آئی تو ان کیلئے خطرہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 3سال مہنگائی کے نام پر مہنگائی مارچ کئے، انہوں نے 2 ماہ میں وہ تاریخی مہنگائی کی جو ہم نے ساڑھے3سال میں نہیں کی، ابھی مزید مہنگائی آنے والی ہے، وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے مزید مہنگائی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان کا بڑا اہم کردار ہے، اس بار کال دوں تو تیاری سے نکلنا ہے، 25تاریخ کو پر امن مارچ کیلئے تیاری کی تھی اور اندازہ نہیں تھا کہ حکومت جواب میں وہ سب کرے گی جو ہوا۔

انہوں نے کہاکہ نہ عورتوں کو دیکھا نہ بچوں کو،ظلم کیا گیا، میڈیا کو کنٹرول کر لیا گیا، صحافیوں کو دھمکیاں آ رہی ہیں، 70سال میں کبھی قوم کو ایسے متحد نہیں دیکھا

جیسے ان کیخلاف ہوئی۔انہوں نے کہاکہ یہ پہلی دفعہ ہوا کہ ممی ڈیڈی اور برگر کراوڈ بھی آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کا مزدور اور کسان طبقہ بھی ساتھ ہے، گھر میں بیٹھی خواتین،

نوجوان طلبا اور پروفیشنلز تیار ہیں، اس بار ڈور ٹو ڈور جائیں گھر جا جا کر بتائیں کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…