کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے مئی میں کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں گرمی کی شدت زیادہ ہے، 22 مئی کو لاہور میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے جبکہ 23 اور 24 مئی کو لاہور اور اطراف میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 25مئی سے کراچی میں سمندری ہوائیں مزید چلنے اور موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم بارش نہیں ہوگی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی شہر کی ہوا میں اس وقت نمی ہے اور دوپہر تک سمندری ہوا چلنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کے پی کے شمالی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق اگلے چار روز میں گلگت بلتستان، کے پی کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔