کراچی(نیوز ڈیسک)سمندرمیں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کشتی سمیت لاپتہ ہونے والے ریڑھی کے 7 ماہی گیروں کا 16 سال بعدزندہ اور بھارتی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہواہے۔تفصیلات کے مطابق ریڑھی کے دبلہ محلے کے رہائشی7ماہی گیر1999کے ساحلی طوفان میں ماہی گیری کرتے ہوئے اپنی کشتی ’’الصدام‘‘ سمیت لاپتہ ہو گئے تھے ،ورثا ان کومردہ تصورکرنے لگے تھے لیکن حال ہی میں بھارتی جیلوں میں22سال سے قیدحسین والڑی اورحنیف برگر نے رہائی کے بعدابراہیم حیدری پہنچ کر انکشاف کیاکہ ریڑھی کے7 ماہی گیر زندہ اوربھارتی جیلوں میں ہیں۔یہ انکشاف انھوں نے ماہی گیروں کے ورثاکی جانب سے ملاقات میں تصویروں کوشناخت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے بتایاکہ ناکھو حسین، عزیزلونگا،صدیق،ہارون حمزو، امیر ، سدھیر، ہارون ان کے ساتھ جام نگر جیل میں قید تھے پھرانھیں اچانک کسی دوسری جیل منتقل کرکے ہم سے علیحدہ کردیاگیا۔
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
اس انکشاف کے بعد ریڑھی دبلہ محلے کے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سماجی رہنماؤں نواز بلو اور مریم دبلو نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں قید مذکورہ اوردیگر ماہی گیروں کو رہائی دلانے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جائے گی۔