جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔ایک انٹرویومیں رومان رئیس نے کہا کہ ہمارے وہ نوجوان جن کے گھروں

کے وسائل اس قابل نہیں ہیں کہ وہ بچوں کو پڑھا سکیں یا کسی اچھی اکیڈمی میں ان کا داخلہ کروا سکیں تو میں ایک ایسا انسٹیٹیوٹ تیار کرنا چاہتا ہوں جہاں کھیل کی سہولت بھی میسر ہو اور بچوں کو ابتدائی تعلیم بھی فراہم کی جاسکے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے بچے کو تو اچھی تعلیم دلوا سکتا ہوں تاہم ایک غریب گھر کے بچے کو پانچ یا چھ سال کی عمر سے بتادیا جاتا ہے کہ بیٹا تمہیں پیسے کمانے ہیں تم کسی پنچر کی دکان پر بیٹھ جاؤ یا کسی مکینک کے پاس چلے جاؤ، اس بچے کا بھی حق ہے کہ وہ ہمارے بچوں کی طرح اچھے سے اچھا پڑھے۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ہی اس ملک کو سنواریں گی میرا یہ پلان ہے کہ میں اس پر کام کروں گا گزارش ہے کہ کوئی اگر اس میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ ہمیں سپورٹ کرے۔واضح رہے کہ رومان رئیس نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی اپنی چیمپئنز ٹرافی کی کیپ اور دیگر چیزیں فروخت کرکے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہوئے راشن تقسیم کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…