اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی نے عمران خان کو نئے انتخابات کے حوالے سے مشورہ دے دیا ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پی کے اسمبلی ،پنجاب اسمبلی سمیت
باقی اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہوں تاکہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہو سکیں۔ انکا کہناتھا کہ جیسے میں کل کہتا تھا کہ یہ اسمبلی الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے یہ آج بھی کہ رہاہوں یہ اسمبلی سلیکٹڈ ہے ۔ اس کیلئے بہترین راستہ یہ ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے پی کے ، پنجاب سمیت باقیوں اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دیں تاکہ ملک میں شفاف الیکشن ہو سکیں ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب پر بڑے وفد کیساتھ جانے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’پتہ چلا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اپنےدورہ سعودی عرب پرکئی درجن افراد پرمشتمل قافلہ اوراتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا،یہ کسی صورت مناسب نہیں،صرف ضروری حکام کوساتھ جانا چاہئے۔انہوں مزید کہا ہے کہ سرکاری دوروں کےنام پرعمروں کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے۔