اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سردار عبدالقیوم نیازی کی عمران خان سے ملاقات خوشگوار ماحول میں نہیں ہوئی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے،گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں بحران چل رہا تھا کہ تحریک انصاف کے 25 لوگوں نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے

خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی اس حوالے سے گزشتہ روز سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں اہم ملاقات بھی کی تھی۔ذرائع کے مطابق عمران خان اور سردار عبدالقیوم نیازی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات خوشگوار نہیں رہی۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کے سامنے علی امین پر الزام لگایا کہ انہوں نے 30 کروڑ روپے لیکر میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سازش کی۔ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کے الزامات پر عمران خان حیران رہ گئے اور انہوں نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔ذرائع سے پتا چلا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریسی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ان کے الزامات کو پزیرائی نہیں بخشی اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کل آگے بڑھے گی۔قریبی رفقاء سے صلح مشورے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرنڈر نہیں کریں گے بلکہ بھرپور طریقے سے سازش کا سامنا کریں گے۔

اسی سازش کا مقابلہ کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے سینئر ترین وزیراعظم سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا ہے۔ذرائع وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی مکمل نہیں ہو سکے گی، اگر عمران خان نے پارٹی ارکان کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا نہ کہا تو سردار عبدالقیوم نیازی مستعفی ہو جائیں گے جس کے بعد یہ تحریک عدم اعتماد ختم ہو جائے گی۔

اگر تحریک عدم اعتماد ختم ہو گئی تو پھر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ کو نئے قائد ایوان کے لیے نیا الیکشن شیڈول جاری کرنا پڑے گا جس میں سردار تنویر الیاس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر مشتمل اتحاد بھی اپنے نام دیگا اور حالات اسی طرح رہے تو یہ بازی پلٹ بھی سکتی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا بحران مزید سنگین سے سنگین تر ہوتا نظر آ رہا ہے اور اس حوالے سے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…