پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عید پر شہریوں کو نئے نوٹ ملیں گے یا نہیں؟ جانئے

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو براہ راست نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائیگی یا نہیں اس سلسلے میں کوئی پالیسی واضح طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔اسٹیٹ بینک نے اپنے ملازمین اور پنشنرز کیلئے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع کر دی ، سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ

سے شہریوں کو اسٹیٹ بینک سے براہ راست نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے تھے۔گزشتہ دو سالوں کے دوران کمرشل بینکوں کو اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹ فراہم کیے تھے جہاں سے شہریوں نے استفادہ کیا تھا تاہم اس سال کورونا وائرس پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 15 رمضان المبارک کے بعد اس سلسلے میں پالیسی سامنے آئے گی ،دوسری جانب وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی)ہفتے میں چھ دن کام کے لیے کھلا رہے گا، اور رمضان المبارک کے مہینے میں دفتر کے درج ذیل اوقات ہوں گے، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز)اور مائیکروفنانس بینک بھی عملدرآمد کریں گے۔دفتر کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر 1بجے تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہو گا، جبکہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم از کم کاروباری (بینکاری)اوقات پر عملدرآمد کریں۔پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8 بجے تا دوپہر 1 بجے نماز کے وقفے کے بغیر ، جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…