اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم آزاد کشمیرکی کرسی بھی خطرے میں ، سردار عبدالقیوم نیازی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پشاور (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتمادجمع کرادی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی

جس پر 25 ارکان کے دستخط ہیں۔تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نے جمع کرائی جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 53 کے ایوان میں سے27 ارکان کی حمایت درکار ہوگی ،تحریک عدم اعتماد پر 3 دن بعد اور 7 روز کے اندر ووٹنگ لازم ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں جمع کرائی جس کی کامیابی پر عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہوگئے۔دوسری جانب عمران خان وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد کل بدھ کو پشاور میں پہلے جلسے سے خطاب کرینگے ۔بدھ کو نمازِ عشاء کے بعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سے عمران خان خطاب کرینگے جو حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کا پہلا جلسہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…