ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مجھ سے مرکز کی بات کی جائے ،میں ادھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں، شیخ رشید

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھٹو نے 2،2 ماہ کے بھی وزیر اعلیٰ رکھے، یہاں بہت کچھ ہو سکتا ہے، اس وزیر اعلیٰ کو بھی پونے چار سال ہو چکے ہیں، تاہم مجھ سے مرکز کی بات کی جائے، میں اِدھر نہیں جاؤں گا جہاں میرے پیر جلتے ہیں۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا بطور وزیر داخلہ میرے

ماتحت تو ایف آئی اے اور آئی بی ہیں، ان کے اگر بندے غائب ہوں گے تو کہیں گے کہ 12 بندے لے گئے، 172 افراد اپوزیشن کو لانے ہیں اور اس کے لیے 14 دن پڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے کارڈ چھپا کر، سینے سے لگا کر رکھے تھے، ان سے آج بھی ملاقات ہوئی وہ پر اعتماد تھے، یہ میچ عمران خان جیتیں گے، اسپیکر یا وزیر اعظم جو فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔شیخ رشید نے کہا ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 14 دن بعد ہوگا، آج کا دن شامل نہیں ہوا تو یہ اجلاس بلانے کے لیے 22 تاریخ بنتی ہے، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہونا ہے۔انھوں نے بتایا کہ 7 دن اسمبلی میں قرارداد پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ 29 یا 30 مارچ تک جائے گا، پھر 22 مارچ کو ایک فاتحہ خوانی ہے جس کے بعد اجلاس ملتوی ہو جائے گا، تاہم اسپیکر کو حق ہے وہ 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ناراض اراکین کی تعداد درجنوں میں نہیں بلکہ اکا دکا ہو سکتی ہے، اراکین کی خرید و فروخت کی باتیں وزیر اعظم کو براہ راست ملتی ہیں، میں اس سلسلے میں کچھ نہیں بتا سکتا، ماضی میں اراکین کو چھانگا مانگا اور مری لے جایا گیا، لیکن شیخ رشید اور چوہدری نثار دو آدمی ہیں جو نہ چھانگا مانگا گئے نہ مری گئے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…