منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اداکارامیتابھ اب چیتوں کی چوکیداری کریں گے

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مہاراشٹر کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امیتابھ کی کرشماتی شخصیت کو ریاست کے چیتوں کی حفاظت کیلئے استعمال کرے گی۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بالی ووڈ سلیبرٹی کو چیتوں کا سفیر بننے کی درخواست کی گئی تھی جسے72سالہ اداکار امیتابھ بچن نے قبول کرلیا ہے۔ امیتابھ کی جانب سے اس عہدے کو قبول کرنے کی تصدیق فنانس اینڈ فاریسٹ منسٹری کے وزیر سدھیرمونگنتیوار نے کی ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کے شروع کردہ ٹائیگر کنزرویشن پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں امیتابھ نے ایک خط بھی تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں انہیں حکومت کے خط سے صورتحال کا اندازہ ہوا ہے اور وہ ریاست میں چیتوں کو بچانے کیلئے کسی بھی قسم کی خدمات سرانجام دینے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں چیتوں کے شہروں کی طرف نکل آنے کے واقعات عام ہیں۔ عموماً یہ درندے انسانوں پر حملہ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے قریبی گاو¿ں دیہاتوں میں انہیں مار ڈالنے کا رواج عام ہے۔ شہروں میں وائلڈ لائف کا محکمہ آگہی پھیلا رہا ہے کہ چیتوں کو مارنے کے بجائے فوری طور پر وائلڈ لائف کے محکمے کو اطلاع دی جائے اور اب امیتابھ بھی اس جانور کے تحفظ کیلئے مہم چلائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…