منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فلم ”رانگ نمبر“بھی بھارت میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی فلموں کو بھارت میں ریلیز کرنے کے لیے عرصہ سے جاری کوششیں کامیاب ہورہی ہیں اور اب پاکستانی فلمیں بھی بھارتی سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔حال ہی میں پاکستانی فلم ” بن روئے“ بھارت کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں بھارتی فلم بینوں نے پاکستانی فلم کا شاندار خیر مقدم کیا اور فلم دیکھ کر خوشی کااظہار کیا، ایک اور پاکستانی فلم ”رانگ نمبر“ بھی انڈیا میں نمائش کے انتظامات کیئے جاچکے ہیں۔اس فلم کے پروڈیوسر حسن ضیاءنے گزشتہ دنوں بھارت کا دورہ کیا اور وہاں کی فلم اور سنیما انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقات کی،جس کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ یہ فلم بھی رواں ماہ میں بھارت کے سنیماو¿ں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی،مزید پاکستانی فلموں ہلہ گلہ، دیکھ مگر پیار سے اور جوانی پھر نہیں آنی بھی بھارتی سنیماو¿ں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کے لیے معاملات طے کیے جارہے ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان اور بھارت کی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات اس کوشش میں مصروف تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان فلموں کے تبادلے کے سلسلے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…