اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی۔ایک انٹرویومیں شاہ فرمان نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مافیاز حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں اور پارلیمانی نظام ڈیلیور نہیں کرسکا ہے۔گورنر خیبرپختون خوا نے کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر بھی صدارتی نظام ہی ذریعے ممکن ہے۔