پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپ بھابھی کوتحفہ دو،بھابھی آپ کوتحفہ دے گی

datetime 7  اگست‬‮  2015 |

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءاورعمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بھابھی کوتحفہ دیں ،کے پی کے حکومت آپ کوتحفہ دے گی ۔انہوں نے کہاکہ اب آپ کے پاس خان بھی ہے ،جوان بھی ہے اوربھابھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب فتح تحریک انصاف کی ہوگی ۔ریحام خان این اے انیس میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کیلئے ہری ڈیرہ پنیاں میرا آبائی گاو¿ں ہے وہاں اپنے بھائی کو سپورٹ کروں گی۔ اپنے امیدوار کے لیے بھرپور مہم چلائیں گے ان کا مزید کہنا تھا میں نے خان صاحب کے ساتھ رشتہ جوڑا اس کا مطلب ان کے نظریے کو سپورٹ کرتی ہوں۔ عمران خان کو مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر اسمبلی میں جانے کا مشورہ نہیں دوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا بہت پہلے سے عملی سیاست کا آغاز کر چکی ہوں۔ خواتین کو بھی سیاست میں آنا چاہیئے۔ ہماری سیاسی جماعتوں میں خواتین کے لیے ماحول موزوں نہیں بہت سی خواتین نے ماحول کی ہم آہنگی نہ ہونے کی شکایت کی۔ ریحام خان کا کہنا تھا خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم کیا گیا تو آواز بلند کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ایک تاریخ میرے نانانے لکھی تھی اورایک تاریخ ہم لکھیں گے اوروہ تاریخ عوام لکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی آئی نہیں آچکی ہے ۔ریحام خان نے کہاکہ تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار عامر زمان کو جتوانا ہے اور یہ فیصلہ خود عوام نے کرنا ہے کہ ووٹ کسے دینا ہے ظالموں کو یا کسی پڑھے لکھے نوجوانوں کو ۔ عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی عامر زمان ایک پڑھا لکھا شخص ہے اور قوم اسے ووٹ دیں یہ ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے ۔ ریحام خان نے واضح کیا کہ ہری پور کی عوام اپنی بھابھی کو تحفہ دیں تو خیبرپختونخواہ کی حکومت انہیں بھی تحفے دے گی ۔ انہوں نے کے پی کے حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام صرف خیبر پختونخواہ میں ہے کسی صوبے میں نہیں جبکہ صوبہ کی پولیس بھی غیر سیاسی ہے ۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے تعلیم کے شعبے میں ترقی بہت ضروری ہے اور اس کی ذمہ داری ان کی بھابھی پر ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…