پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )الیکشن کمیشن نے( ای وی ایم ) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربہ پر غور شروع کردیا ہے جبکہ11 نومبر کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بنانے والی غیر ملکی کمپنی ریلائنس بھی اپنی تیار کردہ مشین پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے

کہ الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربہ پر مشاورت شروع کردی ہے،آئی ٹی ونگ کو ای وی ایمز کے استعمال کرنے کیلئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں سے بہترین مشین کے استعمال کیلئے تجاویز دی جائیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن این 133 میں ای وی ایمز کے پائلٹ پراجیکٹ کا ارادہ رکھتا ہے، الیکشن کمیشن آئی ٹی ونگ نے متعدد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کی تجاویز مرتب کی ہیں، پہلے سے خریدی گئی 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی تجاویز میں شامل ہیں، پرانی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کومزید اپڈیٹ کرکے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 11 نومبر کو ای وی ایم بنانے والی غیر ملکی کمپنی ریلائنس بھی اپنی تیار کردہ مشین پر الیکشن کمیشن کو بریفنگ دے گی اور آئی ٹی ونگ کی تجاویز پر این اے 133 کے چند پولنگ اسٹیشنز میں ای وی ایم کے تجربہ کرنے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کریگااین اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو شیڈول ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…