سال کے پہلے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے،اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

31  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)رواں سال کے پہلے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے، جنوری سے اکتوبر کے دوران چینی 20 روپے 52 پیسے، گھی اوسطا 101 روپے 16 پیسے ، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 224 روپے

72 پیسے مہنگاجبکہ بجلی چارجز میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔جنوری سے اکتوبر تک اکثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 10 ماہ میں چینی اوسطا 20 روپے 52 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 84 روپے سے بڑھ کر 104 روپے 52 پیسے فی کلو ہوگئی تاہم ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔جنوری سے اکتوبر کے دوران آٹے کا 29 کلو کا تھیلا اوسطا 224 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 973 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 1198 روپے 50 پیسے ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق گھی کی اوسطا فی کلو قیمت 101 روپے16 پیسے بڑھی جبکہ مٹن 150 روپے62 پیسے، بیف 88 روپے67 پیسے، پیاز 3 روپے 44 پیسے، ٹماٹر 13 روپے 26 پیسے اور آلو 13 روپے 23 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔اسی عرصے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 971 روپے69 پیسے مہنگا ہوا، جنوری تا اکتوبر تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے30 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے56 پیسے، دال مسور 27 روپے 34 پیسے، دال چنا 7 روپے87 پیسے اور زندہ مرغی 56 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…