بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا، امریکہ بھی معترف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آن لائن ) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے پاکستان کی کرونا پالیسی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کورونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی،

لیکن پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا، پاکستان اور امریکا کے کہی دہائیوں سے مضبوط اور بہترین تعلقات قائم ہیں، پاکستان کے تحفظات اور تشویش کا سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط اور دو طرفہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے ہیں۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کے معاشی معاملات میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی، لیکن پاکستان نے بہتر حکمت عملی سے کورونا وبا کا مقابلہ کیا۔وینڈی کا کہنا تھا کہ چین دنیا کی بہت بڑی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے بلکہ امریکا افغانستان کی ترقی کا خواہش مند بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے تحفظات اور تشویش کو سمجھتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا سب اعتراف کرتے ہیں‘۔ وینڈی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر اقدامات کرتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…