جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پینڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کیخلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پینڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پینڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر

کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا، اعلیٰ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی قوانین کے مطابق قانونی کاروائی ہوسکے۔پینڈورا پیپرز تحقیقات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت موجودہ یا سابق پبلک آفس ہولڈرز اور دیگر کاروباری شخصیات کے خلاف الگ الگ تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقات کے پہلے مرحلے میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کے ملک میں کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے روزانہ کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور شادیوں سم یت دیگر تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔اس کے علاوہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے بیرون ممالک دوروں، علاج معالجہ، شاپنگ اور فضائی سفر کے دوران کیے گے دیگر اخراجات کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں، ان کے سرکاری و نجی بینکوں کے اکاؤنٹس، موبائل نمبرز کا ڈیٹا، ان کے ٹریول ایجنٹس اور پرائیویٹ ہوٹلز کی بکنگ کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…