جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ویکسی نیشن کی جعلی انٹری کرنے والے محکمہ ہیلتھ کے دو ملازم گرفتار

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ویکسی نیشن نارووال پبلک سکول میں گذشتہ روز چھٹی والے دن مبینہ ہونے والے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر نارووال

نے لاہور سے انکوئری کے لئے آئی ٹیم ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس یونٹ نے طویل سرچ کے بعد ’’ایپ‘‘ میں انٹری ثابت ہونے پر نیوٹریشن سپروائز میاں ناصر رئوف اور ثاقب نامی محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کو تھانہ صدر میں گرفتار کروا دیا ۔ڈپٹی کمشنرنبیلہ عرفان نے سی ای او ہیلتھ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کی انکوئری کی گئی جس میں یہ ثابت ہوا کہ انٹری ان کی ایپ سے کی گئی ہے اس لئے اندراج مقدمہ کیلئے سی ای او ہیلتھ نے تھانہ صدر کو درخواست دے دی ہے اور نیوٹریشن سپروائز میاں محمد رئوف اور ثاقب کو تھانہ صدر کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ڈی سی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر کو ہی نارووال میں ویکسی نیشن کی انٹری کی گئی ہے۔ اس واقعہ کی مزید تفتیش کی جائے گی واضع رہے کہ’’ نیشنل ایمولیزیشن مینجمنٹ سسٹم ‘‘میں گذشتہ روز 3اکتوبر 2021کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگانے کی غلط انٹری کی گئی تھی جس کی خبر نشر ہونے پر محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…