بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

بیٹی کے علاج کے لیے خاتون نے اپنا لخت جگر فروخت کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)صوبہ بغلان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی تیرہ سالہ بیمار بچی کے علاج کے لیے اپنے ہی لخت جگر کوفروخت کرنے پرمجبور ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ کے نتیجے میں بغلان سے نقل مکانی کرکے کابل کے ایک کیمپ میں پناہ لینے والی خاتون ام لیلوما نے

بتایا اس کے پاس بیٹی کے علاج کے لیے بچے کو بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ اس نے غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر بچے کو330 امریکی ڈالرمیں فروخت کیا۔ام لیلوما نے بتایا کہ اس کا شوہر گذشتہ ایک سال سے لاپتا ہے اور اس کے خاندان کی کفالت کرنے والا کوئی نہیں۔ اس کی ایک 13 سالہ بیٹی بیمار ہے جس کے علاج کے لیے اسے رقم کی ضرورت تھی مگر اسے بچی کے علاج کے لیے اپنے ڈیڑھ سال کے بچے کو فروخت کرنا پڑا۔ام لیلوما افغانستان کی واحد خاتون نہیں جو جنگ کی وجہ سے حال کو پہنچی ہیں۔ اس وقت ہزاروں خاندان اسی طرح کی مشکل زندگی کا شکار ہیں اور وہ بیرونی امداد پر انحصار پرمجبور ہیں۔عارضی پناہ گزین کیمپوں میں پناہ گزینوں مناسب طبی سہولیات اور خوراک نہیں مل رہی جب کہ موسم کی شدت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ افغانستان میں اب موسم سرد ہو رہا ہے اور آنے والے حالات اور خراب ہوسکتے اور مشکلات اور بڑھ سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…