جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

کوئٹہ سے خیبر پختونخوا جانے والی بس ہائی جیک کر لی گئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد نے مقامی ہوٹل کے سامنے سے مسافر بس کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی

مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد مسافروں سے بھری بس اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس مسافروں کو کھانا کھلانے کےلیے سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری نے سلیازہ پہنچ کرعلاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مغربی بائی پاس جبل نور، ژوب، لورالائی اور میختر کے مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تاحال مسافروں سے  بھری بس سے متعلق کچھ اطلاع نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…