جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ممتاز عالم دین مولانا محمد رفیق اثری جلال پوری انتقال کر گئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری جلال پوری انتقال کر گئے، ا ن کی نماز جنازہ بروز (منگل) کو ان کے آبائی علاقے جلال پیر والا ملتان میں ادا کی جائے گی،

ا نکی عمر 84 برس تھی۔مولانا محمد رفیق اثری 1937 میں سنگرور(مشرقی پنجاب)کے ایک قصبے رشیداں والا میں پیدا ہوئے۔والد کااسم گرامی میاں قائم الدین تھا جو عامل بالحدیث تھے۔تقسیم ملک کے زمانے میں یہ لوگ براستہ ہیڈسلیمان کی پاکستان میں داخل ہوئے۔تقسیم کے بعد وہ سرگودھا چلے گئے تھے۔نومبر 1947 میں محمد رفیق اثری جلال پور پیر والا آئے تو دارالحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا کی ابتدائی شاخ مدرسہ سبل السلام براقی والا سے انھوں نے پرائمری پاس کی۔ دو سال بعد 1949 میں دارالحدیث محمدیہ میں داخل ہوئے اور 1956 میں وہاں سے سند فراغت حاصل کی۔1959 میں مولانا محمد رفیق اثری دارالحدیث محمدیہ جلال پور پیر والا چلے گئے اوروہاں تدریس کا سلسلہ شروع کردیا جو تادم وفات جاری رہا۔ مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر، ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر، سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب،ناظم سیاسی امور چوہدری کا شف نواز رندھاوا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سے جماعت ایک معروف عالم دین سے محروم ہو گئی ہے،ان کی دینی،تدریسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…